Header Ads Widget

تازہ ترین

جمعرات، 16 دسمبر، 2021

سعودی عرب سے تین خبریں

Saudia arab


سعودی عرب سے تین خبریں

پہلی خبر یہ کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سعودی عرب کا دورہ کیا، یہ اسی ملک کے صدر ہیں جس میں حکومتی سرپرستی میں توہینِ رسالت کی اور اس ملک کے خلاف احتجاج کررے ہوئے ہم نے نہ صرف اپنا آدھا ملک جلا دیا بلکہ کئی بے گناہوں کا ناحق خون بھی بہایا.


دوسری خبر یہ کہ سعودی عرب نے تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کر دی یہ اُسی مسلک کی ایک جماعت ہے جس نے آل سعود کی محبت میں بریلوی اور شیعہ مسلک کے خلاف کفر کے فتوے جاری کیے. 


تیسری خبر یہ کہ سعودی عرب کے دارلحکومت الریاض میں بھارتی اداکار سلمان خان کے دونوں دست مبارک کے نشانات محفوظ کروائے جارہے ہیں تاکہ خادم الحرمین الشریفین اس قیمتی کتبے کو کسی مقدس جگہ پر نصب کرسکیں۔ یاد رہے آج ایک اداکار کے ہاتھوں کے نشانات محفوظ کرنے والے یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے حجاز مقدس میں اہل بیتِ اطہارؑ اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین سے منسوب تمام نشانیاں بدعت بدعت کہہ کر مٹا دیں۔

 

 

 

 

 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

bottem ads

???????