Header Ads Widget

تازہ ترین

بدھ، 3 فروری، 2021

صحافی کے کتنے دشمن

۔۔صحافی کے کتنے دشمن، 


کسی بھی ادارے کے بارے میں سچ لکھو تو ادارہ دشمن۔۔۔


عوام کو اپنی زمہ داریاں سمجھاو تو عوام دشمن۔۔۔۔۔


پولیس کا اچھا لکھو تو ٹاوٹ انکے بارے میں سچ لکھو تو پولیس دشمن۔۔۔۔


حکومت کی اچھاٸی لکھو تو لفافہ صحافی حکومت کی کوتاہی لکھو تو  حکومت دشمن۔۔۔


مافیا کو بے نقاب کرو تو سرمایہ دار دشمن........

مافیا پر آنکھیں بند کر لو بھتہ خور صحافی۔۔۔۔


جرم بے نقاب کرو تو محافظ دشمن ۔۔جرائم پیشہ دشمن 

جراٸم پر آنکھیں بند کرو تو عوام دشمن۔۔


صرف عوام کو سچ  اور سچاٸی پر مبنی خبر پہنچانے کی خاطر اپنے ہزاروں دشمن پیدا کرنے والا صحافی آخر کرے بھی تو کیا کرے ۔۔۔


ریاست کی اس چوتھے ستون کو جتنے کلھاڑے ہر طرف سے پڑتے ہیں اگر کسی اور کو پڑ جاۓ تو وہ زیرہ ریزہ ہو جاۓ۔۔


صحافی آپکا ہے


 آپکے لٸے دن رات بھاگ کر آپ تک بر وقت خبر پہنچاتا ہے ۔۔


آپکے لٸے سبکو اپنا دشمن بناتاہے


آپک ے لٸے اور آپکے حقوق کے لٸے کیمرے اور  قلم کی لڑاٸی لڑتا ہے


صحافی کو عزت نہیں دوگے تو آپکی آواز ایوان اقتدار میں بیٹھے حکومتی نمائندوں تک کون پہنچاۓ گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


ایک صحافی کی آواز،،،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

bottem ads

???????